18 ستمبر 2012 - 19:30

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہےکہ ایران اور شام کے تعلقات اسٹراٹیجیک اور علاقے کے عوام کے حق میں ہیں۔

ابنا: عمران الزعبی نے بحران شام کے راہ حل کے زیرعنوان ایک پروگرام میں کہا کہ تہران اور دمشق کے تعلقات اسٹراٹیجیک ہیں اور ان تعلقات سے قوموں کے مفادات حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ایران اور شام کے تعلقات کو خراب کرنےکی مغربی ملکوں کی کوششیں بے فائدہ ہیں۔ عمران الزعبی نے شام کے خلاف ترکی کی سازشوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت  امریکی کی پالیسیوں کی پیروی کرتے ہوئے شام کی مخالفت کررہی ہے۔ شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے شام میں بیرونی ملکوں کی مداخلت کا خاتمہ کئےجانے کی ضرورت پرتاکید کی اور کہا کہ شام بھر پور طرح سے موجودہ بحران کو سرکرلے گا اور اصلاحات کے پروگرام جاری رکھ کر اس بحران سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی قابو کرلے گا۔ انہوں نے کہا شام کا بحران تمام سیاسی پارٹیوں کے مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے۔
شام میں امریکہ اور بعض عرب ملکوں نیز ترکی اور صہیونی ریاست کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔
.....
/169